8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, مارچ 30, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پنجاب میں کابینہ بنا کر ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کردی: فواد چودھری

پنجاب میں کابینہ بنا کر ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کردی: فواد چودھری

پنجاب میں کابینہ بنا کر ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کردی: فواد چودھری

25/07/2022
0 0
0
شئیرز
2
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:( روزنامہ سچ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کابینہ بنا کر نون لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ اس وقت ریٹائرڈ جج رفیق تارڑ نے بریف کیس دے کر سپریم کورٹ کو تقسیم کیا، آج اسی خانوادے کو دوبارہ ادارے کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ نون لیگ کے سپریم کورٹ پر حملے کو سختی سے کچلا جانا چاہیے۔

 سو پیاز اور سو چھِتر  کا محاورہ ن لیگ پر فٹ آتا ہے: پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری اور فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے اداروں کو ٹارگٹ کر لیا، یہ باقاعدہ منصوبے کے تحت ایکٹ کر رہے ہیں، "سو پیاز اور سو چھِتر” کا محاورہ ن لیگ پر فٹ آتا ہے، مولانا فضل الرحمان کا لہجہ بھی آئین سے باہر ہو رہا ہے، پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا، مسترد ٹولہ اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سسلین مافیاز ہیں، مولانا فضل الرحمان بڑی عجیب باتیں کرتے ہیں، مولانا کو گفتگو کرنے کا سلیقہ نہیں ہے، فیصلوں پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن دھمکیوں پر نہیں اترنا چاہیے، حمزہ شہباز الیکٹڈ وزیراعلیٰ نہیں ہے، 529 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ججز کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے، حمزہ شہباز 3 ماہ سے عدالتی فیصلوں کے تحت ہم پر مسلط ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدالت نے ڈپٹی سپیکر کو طلب کیا لیکن وہ نہیں آئے، فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، ن لیگ عدلیہ کو ٹارگٹ کر رہی ہے، یہ سپریم کورٹ پر کل حملے کا ارادہ رکھتے ہیں، مریم نواز کا جب کیس شروع ہوا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس ویڈیوز ہیں، یہ ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت ایکٹ کر رہے ہیں، ٹرسٹی اور خیراتی وزیراعلیٰ کی آئین میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کیا گیا تو ہمیں تشویش ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا لحجہ آئین سے باہر ہو رہا ہے، وہ سپریم کورٹ کو تھریٹ کر رہے ہیں، ہم واحد حل انتخابات کو سمجھتے ہیں، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں عام انتخابات کی طرف بڑھنا ہے جس کے لیے بات چیت ضروری ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر کی انہوں نے کل 2 بار توہین کی، 41 ممبران جنہوں نے پنجاب کابینہ میں حلف اٹھایا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، موجودہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کے قابل نہیں، نئے الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ذریعے انتخابات نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ کو ہم پر بٹھا دیا گیا ہے، پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے، یہ مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے، یہ لوگ اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں، ان سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں ہے، یہ چوسنی لے کر اقتدار میں آئے تھے، 25 مئی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ دباؤ پیدا کرکے اپنی مرضی کا فیصلہ لیں۔

سابق وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر چابی والا کھلونا ثابت ہوئے، ڈپٹی سپیکر نے فیصلے کی غلط تشریح کی، 50 روپے کے سٹام پر نواز شریف دوائی لینے گیا تھا اب تک واپس نہیں آیا، مریم نواز ضمانت پر ہیں اور سرکاری پروٹوکول لے کر پھر رہی ہیں، شہباز شریف پر کرپشن کیسز ہیں 2 سال سے ضمانت پر ہیں، ان کو ہر بار جسٹس (ر) قیوم چاہیے، یہ اب نہیں ہوگا، فیصلہ کن فورس پاکستان کےعوام ہیں یہ 17 جولائی کو ثابت ہوچکا ہے، حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کا بہت شوق ہے، حمزہ شہباز برائیڈل فیشن شو میں جاکر اپنا شوق پورا کرلیں۔

پنجاب میں کابینہ بنا کر نون لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کی ہے اس وقت رفیق تارڑ نامی ریٹائرڈ جج نے بریف کیس دے کر سپریم کورٹ کو تقسیم کیا آج اسی خانوادے کو دوبارہ ادارے کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ پر اس حملے کو سختی سے کچلا جانا چاہئے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In