ممبئی (سچ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی کرائم برانچ نے ایک ہائی پروفائل ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر 16 لوگوں کو گرفتار کرلیا جن میں 7 بالی ووڈ اداکارائیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارائیں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تھیں، چھاپے کے دوران ایک اداکارہ نیم برہنہ حالت میں اپنے گاہکوں کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی جبکہ ایک اور اداکارہ بیڈ روم میں اپنے گاہک کے ساتھ ناقابل بیان حالت میں موجود تھی ۔
ریاست مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں پولیس نے ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر آرگنائزرز کے علاوہ 16 لوگوں کو گرفتار کیا جو ممنوعہ منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلے پر 25 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائی کی اور پارٹی آرگنائزرز راکھی نوتانی اور رنجیتا سنگھ کو ہیروئن رکھنے پر گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 9 گاہکوں کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ 7 جسم فروش خواتین کو بھی پکڑا گیا ہے۔رائے گڑھ کے پولیس سپریٹنڈنٹ انیل پرسکار کا کہنا ہے کہ ریو پارٹی میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کوئی شخصیت موجود نہیں تھی ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
پولیس کی جانب سے ریو پارٹی سے پکڑے گئے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو PeepingMoon.com نے پولیس چالان کی کاپی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ ویب سائٹ نے اداکاراﺅں کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن یہ بتایا ہے کہ ایک اداکارہ بھارت کا بہت بڑا نام ہیں جو رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کا حصہ بھی رہ چکی ہیں جبکہ گرفتار کی گئی ایک اداکارہ نے ہالی ووڈ کی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ دونوں اداکارائیں جسم فروشی میں ملوث پائی گئی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جب پارٹی پر چھاپہ مارا گیا تو ان میں سے ایک اداکارہ کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے گاہکوں کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں ڈانس کرتے ہوئے پایا جبکہ دوسری اداکارہ بیڈروم میں ایک شخص کے ساتھ ناقابل بیان حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ایک اور ویب سائٹ wittycolumn.com نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے چھاپے کے دوران صرف 2 نہیں بلکہ بالی ووڈ اور انڈین ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 7 اداکارائیں گرفتار کی گئی ہیں۔
High Profile Rave Party का पर्दाफाश. शराब, चरस, कोकीन समेत कई नशीले ड्रग्स बरामद#RaveParty #Raigad @divyeshas pic.twitter.com/qsJCTQeeAX
— Mumbai Tak (@mumbaitak) June 29, 2019