پی ایس ایل اختتامی تقریب: قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دینے والے زوہیب پرفارم کریں گے

پی ایس ایل اختتامی تقریب: قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دینے والے زوہیب پرفارم کریں گے

لاہور(سچ نیوز) پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ”ڈسکو دیوانے“ گانے کے بلا اجازت استعمال پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دینے والے زوہیب حسن اختتامی تقریب میں خود گاتے نظر آئیں گے۔14 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے زوہیب حسن کی بہن نازیہ حسن کا گایا ہوا شہرہ آفاق گیت ”ڈسکو دیوانے“ گا کر خوب رنگ جمایا تھا، اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے زوہیب حسن نے کہا کہ گانے کو بلااجازت تقریب کا حصہ بنانے پر وہ قانونی چارہ جوئی کریں گے، اب انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیاکہ ”ڈسکو دیوانے“ کوپی ایس ایل کیلئے پیش کرتا ہوں۔

Exit mobile version