8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
منگل, مارچ 10, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پی ایس ایل فور: پاکستان میں کون کونسا غیر ملکی کھلاڑی اِن ایکشن ہوگا

پی ایس ایل فور: پاکستان میں کون کونسا غیر ملکی کھلاڑی اِن ایکشن ہوگا

07/03/2019
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: ( سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ کا سفر متحدہ عرب امارات میں ختم ہو گیا ہے اور اب 9 مارچ سے اس لیگ کی رونقیں پاکستان میں شروع ہونے والی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں شائقین کو اس لیگ کے میچوں کا شدت سے انتظار ہے اور یہ بات بھی سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ دبئی کا سٹیڈیم جتنا ہفتے بھر میں نہیں بھرا ہوگا اتنا کراچی میں ایک ہی دن میں بھر جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی شائقین بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ سکیں گے۔؟

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز نے کمر کی تکلیف کو وجہ بناتے ہوئے پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن پہلے ہی پاکستان جانے سے انکار کر چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے آندرے رسل اور لاہور قلندرز کے کارلوس بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

PORT OF SPAIN, TRINIDAD AND TOBAGO – AUGUST 10: In this handout image provided by CPL T20, Andre Russell captain of Jamaica Tallawahs reaches 100 runs during the Hero Caribbean Premier League match between Trinbago Knight Riders and Jamaica Tallawahs at Queen’s Park Oval on August 10, 2018 in Port of Spain, Trinidad And Tobago. (Photo by Ashley Allen – CPL T20/Getty Images)


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہے جسے ماضی میں غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان نہ جانے کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم اس مرتبہ اوپنر شین واٹسن پاکستان آ نے پر رضا مند ہوگئے اور رائلے روُسو، ڈوائین براوو اور فواد احمد بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے اس بار انگلینڈ کے بیٹسمین ای این بیل کو حاصل کیا تھا لیکن وہ ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے دیگر تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں جن میں لیوک رانکی، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیل پورٹ اور سمت پٹیل شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اس کا صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف باقی ہے۔ ملتان سلطانز کے منیجر سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے مطابق ان کی ٹیم کے تمام ہی غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جا رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں موجود ہوں گے جن میں کالن منرو، کالن انگرم، لونگ سٹون، سکندر رضا اور روی بوپارہ قابل ذکر ہیں۔

پشاور زلمی وہ ٹیم ہے جس کے تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جاتے رہے ہیں اور ٹیم کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار بھی تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جائیں گے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In