اسلام آباد(سچ نیوز)ترجمان چودھری نثار نے کہا ہے کہ چودھری نثارکاکسی سیاسی پارٹی سے رابطہ نہیں ہے ،ان کے بارے میں غیر مصدقہ خبریں نہ چلائی جائیں۔دنیا نیوز کے مطابق چودھری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ چودھری نثارسے متعلق غیر مصدقہ خبریں نہ چلائی جائیں، چودھری نثار نے کسی کو اپنی حمایت کا یقین نہیں دلایاہے اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔