اسلام آباد (سچ نیوز ) معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنماؤ ں کے لیے پیغام ہے ۔
پرویز الہٰی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بیورو کریسی میں بھی ان کا اثر و رسوخ ہے، اس کے باوجودچوہدری پرویز الہٰی کا گرفتار ہونا واضح پیغام ہے ۔ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات اور پھر بیٹے کے کہنے پر چوہدری پرویز الہٰی کے عمران خان کے ساتھ جا ملنے پر یہ واضح تھا کہ ایسا ہو گا۔
پرویز خٹک اور اسد قیصر کا پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا امکان
سلیم صافی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 9مئی کے واقعے کو نائن الیون کی طرح سنجیدہ معاملہ سمجھتی ہے اور اب یہ واضح ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا۔






