ماسکو(سچ نیوز) چین پاکستان میں اقتصادی راہداری بنا رہا تھا اور اس کے ذریعے یورپ تک اپنا تجارتی سامان پہنچانا چاہتا تھا تاہم اب اسے پاکستان کے علاوہ بھی یورپ تک پہنچنے کا ایک راستہ مل گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ نیا راستہ روس سے ہو کر جاتا ہے۔ گزشتہ روز روس نے اپنی حدود سے 1250میل ہائی وے بنانے کی منظوری دے دی ہے جو چین کے تجارتی سامان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دے گی۔رپورٹ کے مطابق روس میں یہ سڑک روس کے بیلاروس کے ساتھ ملحق بارڈر سے قازقستان کے بارڈر تک روسی حدود میں جائے گی۔ اس سڑک کی تعمیر پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور اس کی تکمیل میں 12سے 14سال لگیں گے۔ یہ منصوبہ گازپروم کے سابق ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر ریازینوف کے ذہن کی پیداوار تھا جس کی اب منظوری دی گئی ہے۔ اس روڈ کے ذریعے مشرقی چین اور یورپ کے درمیان زمینی سفر بہت کم رہ جائے گا۔ یہ شاہراہ بھی قدیم ’سلک روٹ‘ کا حصہ تھی، چین جسے دوبارہ تعمیر کرنے کی بہت عرصے سے کوشش کر رہا تھا۔ یہ سڑک تعمیر کے بعد شنگھائی سے جرمنی کے شہر ہیمبرگ تک پھیلے بہت بڑے راہداری نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گی۔
چین کو یورپ تک پہنچنے کے لئے پاکستان کے علاوہ ایک اور راستہ مل گیا، 1250 میل لمبی سڑک بنانے کا اعلان ہوگیا
چین کو یورپ تک پہنچنے کے لئے پاکستان کے علاوہ ایک اور راستہ مل گیا، 1250 میل لمبی سڑک بنانے کا اعلان ہوگیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023