کراچی(سچ نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈ اداکاہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اداکارہ کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔اداکارہ کی طبیعت بگڑ جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے دعائوں کی درخواست بھی کی جا رہی ہے جب کہ دوسری جانب شوبز سے وابستہ شخصیات بھی انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ کی صحت یابی کے لئے کافی فخر مند ہیں۔اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرذہین طاہرہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپا کو دل کو دورہ کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس وقت انہیں ہماری دعائوں کی ضرورت ہے۔عمران اشرف نے بھی ذہین طاہرہ کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ذہین طاہرہ آپا آپ کو سب جانتے ہیں، میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا ہے، پچھلے تین سال سے آپا جب بھی سیٹ پر آتی تھیں تو روتے ہوئے آتی تھیں اور میرے ہزار ہنسانے کے بعد بھی وہ ہنستے ہنستے رو دیتی تھیں۔عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ ذہن طاہرہ آپا کی بیٹی بیماری کے باعث بستر پر ہیں جوکہ اٹھ بھی نہیں سکتیں، جن کی دیکھ بھال اور کام کاج بھی آپا ہی کرتی تھیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں سیٹ پر آنا پڑھتا تھا، آج آپا خود وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی عمران اشرف نے دعاو¿ں کی بھی درخواست کی۔