اسلام آباد (سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرائسٹ چرچ حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں جن میں سے 6 کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستانی شہدامیں سہیل شاہد ، سید جہانداد علی، سید اریب احمد ، محبوب ہارون ، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ شامل ہیں۔ 3 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں اور میتوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔نیوزی لینڈ میں تعینات پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر معظم علی کے مطابق شہدا کے ناموں کی فہرست النور مسجد کے پیش امام نے پڑھ کر سنائی۔ ذیشان رضا اور ان کے والد کی تفصیلات کچھ دیر میں جاری کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے 74 افراد لاپتا تھے جن میں سے 50 افراد کی میتیں پولیس کے پاس ہیں۔
کرائسٹ چرچ حملہ، 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق
کرائسٹ چرچ حملہ، 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023