کراچی (سچ نیوز)سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والےنوجوان کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار کر لیا ہے، ملزم لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز بنا کر دوستی کرتا تھا اور بعد ازاں بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا،ملزم کے خلاف متعدد شکایات ملنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔