کراچی: (سچ نیوز) کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق آگ کی شدت دیکھتے ہوئے تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے حبیب چورنگی کے قریب سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع کی گئی تاہم فوری طور پر صرف ایک گاڑی ہی آگ بجھانے پہنچی جس کے سبب آگ نے عمارت کے کافی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم بعد ازاں آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید گاڑیا ں طلب کر لی گئیں جن کی تعداد بڑھتے بڑھتے 10 تک پہنچ گئی تاہم آگ تاحال نہ بجھائی جا سکی۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت دیکھتے ہوئے تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اندازے کے مطابق لاکھوں روپے کا سامان آگ کی نذر ہو گیا۔