کشمیری رہنماؤں کو قید کرنا احمقانہ، غیرجمہوری قدم ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کانگریس پارٹی کے رہنما اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو قید کرنا احمقانہ، غیرجمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے قومی یکجہتی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ قوم لوگوں سے بنتی ہے، زمین کے ٹکڑوں سے نہیں۔ منتخب نمائندوں کو قید کرنا اور غیر آئینی اقدامات سے قوم نہیں بنتی۔


راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ طاقت کے غلط استعمال سے قومی سلامتی پر خطرناک نتائج نکلیں گے۔

Exit mobile version