8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
کشیدگی میں کمی، جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

کشیدگی میں کمی، جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

07/03/2019
0 0
0
شئیرز
4
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی: (سچ نیوز) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کشیدگی میں کمی ہے مگر جنگ کا خطرہ موجود ہے، بھارت نے جارحیت کی جس کا جواب دیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارتی جارحیت کے باعث دونوں ممالک جنگ کے قریب تھے، بھارت پر منحصر ہے کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کرتا ہے، بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، کشمیریوں پر مظالم جاری رہے تو ردعمل بھی آئے گا، مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے زیادتی کی جا رہی ہے، بھارت کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گن سے اندھا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا الزامات سے بہتر ہے بھارت اپنا گھر درست کرے، پاکستان نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، مقبوضہ کشمیر میں مظالم میرا بیان نہیں، یو این رپورٹ ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا 26 سے 28 فروری تک پاکستان اور بھارت میں کافی تناؤ رہا۔ 26 فروری کو بھارتی ایئر فورس نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، اس کے بعد پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔ بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ نہیں ہو سکا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے کا امن متاثر ہو لیکن افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا لیکن اس کے باجود وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی۔ اب بھارت کی جانب سے ڈوزیئر ملا، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈوزیئر کو متعلقہ وزارت دیکھ رہی ہے۔ کوئی ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In