کلبھوشن کیس کا فیصلہ ، بالآخر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا موقف بھی آگیا

کلبھوشن کیس کا فیصلہ ، بالآخر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا موقف بھی آگیا

ممبئی (سچ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچائی اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے عدالت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہے۔ مجھے امید ہے کہ کلبھوشن یادیو کو انصاف ملے گا۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد کلبھوشن کے اہلخانہ سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں آج اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بات کروں گا۔ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سچائی کی جیت قرار دیا۔

Exit mobile version