”کل دکھائیں گے کہ عمران خان ۔۔۔“ سینیٹر فیصل جاویدنے قوم کوبڑی خوشخبری سنادی

”کل دکھائیں گے کہ عمران خان ۔۔۔“ سینیٹر فیصل جاویدنے قوم کوبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ ہم کل قوم کو دکھانے جارہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کہاں رہ رہے ہیں اور نوازشریف جب وزیر اعظم تھے تو وہ کہاں رہتے تھے ؟پنجاب میں پولیس اور بیورو کریسی کا نظام درست کردیا جائے گا ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہاہے کہ جب نظام ٹھیک ہوجائے تو پھر عادتیں بھی ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ پنجاب میں پولیس اور بیوروکریسی کا نظام درست کردیا جائے گااور کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفاد کے لئے متحد ہوتی ہے اگر ان کو صدارتی انتخابات میں جیت کا یقین ہوتا تو ضرور متحدہو جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ 100دن کے ایجنڈے پر بڑی تیز ی سے کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بابر اعوان کو مستعفی ہونے کیلئے نہیں کہا بلکہ بابر اعوان نے خود عمران خان کاویژن دیکھتے ہوئے استعفیٰ دیاہے ۔ بابر اعوان کا موقف ہے کہ وہ کلیئر ہو کر آئیں گے ۔اس حکومت میں بہت سے ایسی چیزیں ہوئی ہیں جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوئیں۔ ہم کل یہ دکھائیں گے کہ عمران خان کہاں رہ رہے ہیں اور نوازشریف صاحب کہاں رہتے تھے؟ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جو بہت کم ٹیکس دیتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کو اپنے حکمرانوں پر اعتبار ہی نہیں ہے ۔

Exit mobile version