تہران (سچ نیوز) ایران کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران نے بدھ کے روز برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی تھی۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں آبنائے ہرمز کے قریب برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ خلیج عرب میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج عرب میں ایرانی کشتیوں کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش کا لندن کا دعویٰ بے وقعت ہے۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ برطانوی آئل ٹینکر گزر چکا ہے لیکن جس کے قسم کے دعوے کیے جارہے ہیں ان کا مقصد کشیدگی میں اضافہ کرنا ہے۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے بدھ کے روز برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے ساتھ برطانوی بحریہ کا جہاز موجود تھا جس نے اپنی توپوں کا رخ کشتیوں کی جانب کرکے انہیں واپس جانے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل کچھ روز پہلے برطانیہ نے ایران کے آئل ٹینکر کو جبل الطارق کے مقام پر قبضے میں لے لیا تھا ۔ برطانیہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آئل ٹینکر شام کی طرف تیل لے کر جا رہا تھا جو یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
کیا واقعی ایران نے برطانوی آئل ٹینکر ’اغوا‘ کرنے کی کوشش کی؟ بالآخر ایران نے واضح اعلان کردیا
کیا واقعی ایران نے برطانوی آئل ٹینکر ’اغوا‘ کرنے کی کوشش کی؟ بالآخر ایران نے واضح اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023