واشنگٹن(سچ نیوز) پاکستان بھارتی فضائیہ نے دراندازی کی تو پاک فضائیہ نے اس کا ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ مودی سرکار اب تک سنبھل نہیں پائی۔ پاک فضائیہ کی اس کارروائی کے بعد اگرچہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا تھا کہ پاک فضائیہ نے اس کارروائی میں ایف 16طیارے استعمال ہی نہیں کیے لیکن بھارت کی طرف سے اس حوالے سے منفی پراپیگنڈا آج تک جاری ہے۔ ایک طرف وہ پاکستان کا ایک ایف 16طیارہ گرانے کا جھوٹ بول رہے ہیں اور دوسری طرف یہ شوشہ چھوڑ رہے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ ایف 16کی خریداری کے معاہدے کے تحت پاکستان بھارت کے خلاف کارروائی میں ایف 16استعمال ہی نہیں کر سکتا۔ تاہم اب بھارت کے اس پراپیگنڈے کی قلعی کھل گئی ہے۔ڈیلی ڈان کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو جب ایف 16فروخت کیے توامریکی حکام نے نہ صرف بھارت کے ساتھ کسی تصادم کی صورت میں پاکستان کے لیے ایف 16کے فوائد گنوائے بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ یہ طیارے دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی ٹکراﺅ کو روکنے کا سبب بنیں گے۔24اپریل 2008ءکو اس وقت کی پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این پیٹرسن نے امریکی محکمہ خارجہ کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہوں نے یہ دونوں پوائنٹس تحریر کیے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ”امریکہ اگر پاکستان کو ایف 16طیارے فراہم کرتا ہے تو اس سے پاکستان کو بھارت کے ساتھ تصادم کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کی بجائے روایتی ہتھیاروں سے ردعمل ظاہرکرنے کا وقت اور گنجائش ملے گی جس سے دونوں ملکوں میں ایٹمی جنگ ہونے کا خطرہ کم ہو گا۔اگر ہمارا مقصد پاک فوج کی بھارت سے متعلق حکمت عملی تبدیل کرنا ہے تو ایف 16کا معاہدہ منسوخ کرنے سے اس میں مدد نہیں ملے گی۔بھارت کی اسی برتری کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے ایٹم بم اور میزائل پروگرام شروع کیے تھے۔ اگر ہم پاکستان کو ایف 16مہیا کرتے ہیں تو بھارت کے ساتھ تصادم کی صورت میں اسے ایٹمی حملے کے لیے سوچ بچار کا وقت ملے گا۔“ رپورٹ کے مطابق این پیٹرسن نے پاکستان کو جو پیکیج دینے کی حمایت میں یہ مراسلہ لکھا تھا اس میں 500اے آئی ایم 120سی 5میڈیم رینج ایئرٹو ایئر میزائلز بھی شامل تھے، جن کے متعلق بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دنوں جوابی سٹرائیک میں یہی میزائل استعمال کیے ہیں۔
کیا پاکستان F16 طیارے بھارت کے خلاف استعمال کرسکتا ہے؟ بھارتی پراپیگنڈہ کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی
کیا پاکستان F16 طیارے بھارت کے خلاف استعمال کرسکتا ہے؟ بھارتی پراپیگنڈہ کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023