گوجرانوالہ: (سچ نیوز) گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ پر پاکستانی نوٹ، رالن، یورو اور ڈالرز کی برسات کی گئی، سہیل ظفر چیمہ ٹورازم ڈویلپمینٹ کارپوریشن پنجاب کا چئیرمین بننے کے بعد آبائی شہر پہنچے تھے۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ ٹورازم ڈویلپمینٹ کارپوریشن پنجاب کا چئیرمین بننے کے بعد آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے تو پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے شاندار استقبال کیا، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
سہیل ظفر چیمہ کا قافلہ ماچھیکے سندھواں پہنچا تو پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرہ نے پاکستانی نوٹ، رالے، یورو اور ڈالرز کی برسات کر دی۔ ڈالر اور یورو ہوا میں اڑتے دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی سب کام کاج چھوڑ کر ڈالر لوٹتے رہے اور ڈالر لوٹنے کی کوشش میں کئی کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے۔