اسلام آباد (روزنامہ سچ نیوز )پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی مبینہ اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز کے صحافی باقر سجاد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران محمد بن زید نے پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی اور تناﺅ کو ختم کرنے کیلئے اپنی خدمات کی پیشکش کی اور کہا کہ ” متحدہ عرب امارات پاکستان میں ہم آہنگی اور استحکام حاصل کرنے والی ہر چیز کی حمایت کرتا ہے “، تاہم اماراتی ذرائع کا کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر نے پیشکش کو قبول کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی “۔

’مصری برمودا ٹرائی اینگل‘کشتی ڈوب گئی، خو ش قسمتی سے سب بچ گئے
صحافی کا کہناتھا کہ تمام فریقین کے درمیان تنازع کو حل کرنے کیلئے کسی بھی میکنیزم پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے جس کا مطلب ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کیلئے باہر سے کسی کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔







