کراچی (سچ نیوز) شہر قائد میں تحریک انصاف کے ورکرز اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران آزاد امیدوار سمیت 8کارکن زخمی ہوگئے ۔جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ دھنی بخش گوٹھ میں تحریک انصاف کے ورکرز او ر پی ایس 99سے آزاد امیدوار جان محمد رند کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ تصادم کے نتیجے میں آزاد امیدوار جان محمد رند سمیت 8کارکن زخمی ہوگئے ۔ جان محمد رند سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق تصاد م ریلی میں موجود گاڑیوں کو راستہ نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ آزاد امیدوار کی جانب سے پولیس پر جانبداری کا الزام لگایا گیا ہے ۔