نئی دہلی(سچ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعدبات چیت کا وقت ختم ہوگیا ، اب کارروائی کا وقت ہے ،کارروائی ہچکچانا دہشتگردی کوفروغ دینا ہوگا ، دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔بر طانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دہلی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے نے واضح کر دیا ہے کہ اب بات چیت کے لیے وقت نکل چکا ہے،ساری دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جامع اقدام اٹھانا چاہئے ۔مودی کا کہناتھا کہ اب کارروائی سے گریز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دہشت گردوں اور ان کے انسانیت دشمن حامیوں کے خلاف کارروائی سے ہچکچانا بھی دہشت گردی کو فرغ دینے کے مترادف ہوگا ۔






