8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت مکمل ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت مکمل ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت مکمل ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

22/02/2019
0 0
0
شئیرز
7
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

دی ہیگ(سچ نیوز)پاکستان نے عالمی عدالت سے را کے جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق کیس میں بھارت کا ریلیف کا مطالبہ مسترد کرنے کی درخواست کر دی،کیس کی سماعت مکمل ،عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کے آخری دن پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل مکمل کیے۔پاکستانی وکیل خاور قریشی نے عالمی عدالت میں مؤقف اپنایا کہ بھارت نے پاکستان کے دلائل کا جواب نہیں دیا اور بھارتی وکیل نے غیر متعلقہ باتوں سے عدالتی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔خاور قریشی نے بتایا کہ بھارتی وکیل نے عدالت میں میرے الفاظ سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا، مجھے کسی چیز کے اضافے کی ضرورت نہیں، حقائق خود بولتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی کی جانب سے بھارت سے اٹھائے گئے سوالات کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی۔سن 2008 کے معاہدے کے سوال پر بھارت نے جواب نہیں دیا اور نہ ہی کلبھوشن جادیو کے اغوا کی کہانی پر کوئی جواب دیا گیا۔خاور قریشی نے کہا کہ میں بھارت کو چیلنج کرتا ہوں وہ برطانوی رپورٹ کے حقائق میں کسی خامی کی نشاندہی کرے۔

انھوں کہا بھارت کا کہنا ہے کہ یہ کیس صرف قونصلر رسائی کا ہے جب کہ بھارت اس بات پر کوئی جواب نہیں دے رہا کہ جاسوس کو کیسے قونصلر رسائی دی جائے؟ بھارتی وکیل نے پاکستان کے اٹھائے گئے کسی نکتے کا جواب نہیں دیا۔خاور قریشی نے کہا کہ بھارتی وکیل ہریش سالوے نے عدالتی توجہ ہٹانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی، بھارت نے اپنے دلائل کو دھماکا خیز قرار دیا۔ان کے مطابق بھارتی وکیل نے لاہور بار کے عہدے دار کے بیان کو پاکستان کے سرکاری الفاظ بنا کر پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی وکیل نے پہلے کہا کہ 18 بار قونصلر رسائی کیلئے رابطے کا کہا، پھر بھارتی وکیل نے پاکستان سے قونصلر رسائی کیلئے رابطوں کی تعداد 40 بتائی۔پاکستانی وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کی تصاویر دکھانے پر واویلا مچایا جب کہ پاکستان نے صرف بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی تصویر دکھائی، اجیت دوول کے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے اعترافات کی وجہ سے تصویر دکھائی۔انھوں نے کہا کہ اجیت دوول لندن جائیں تو جیمز بانڈ کی اسامی ان کے لیے خالی ہے۔

خاور قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کلبھوشن جادیو کے پاسپورٹ سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا، بھارت کا یہ کہنا کہ دو پاسپورٹ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاسپورٹس کی تحقیقات کرنے والے برطانوی ماہر کو غیر مستند کہنا افسوسناک ہے۔پاکستانی وکیل نے فوجی عدالت کی سزائیں ختم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق بھارتی دعویٰ غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کے لیے بھارت کی ریلیف کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔خاور قریشی نے کہا کہ سابقہ دلائل میں بتا چکا ہوں کہ حکومت پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، بھارت کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق آنکھیں اور ذہن کھولنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق یورپی یونین کے بیان کی بھارت نے اپنے انداز میں تشریح کی، بھارتی وکیل کے بقول پاکستان میں کوئی تربیت یافتہ جج فوجی عدالت کے فیصلے پر نظرثانی نہیں کرتا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر نظرثانی کا ثبوت ہے۔پاکستانی وکیل نے کہا کہ کسی بھی نابالغ یا کم عمر کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا، کلبھوشن جادیو کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چلایا گیا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہیں۔خاور قریشی نے کہا کہ سب سے بڑے عدالتی فورم کے سامنے بھارتی رویہ حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

اٹارنی جنرلاٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام پر بلاجواز تنقید کی گئی، پاکستان کی تمام عدالتیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم ہوئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قانون کے تحت ملکی سلامتی کے لیے کچھ ٹرائل منظر عام پر نہیں لائے جا سکتے، پاکستانی آئین کا آرٹیکل 10 اے شفاف ٹرائل کا حق فراہم کرتا ہے۔اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ وہ بھارت کی بے بنیاد اور غیر ضروری الزام تراشی پر بات کریں گے۔انھوں نے عالمی عدالت انصاف میں سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ اٹھایا۔انور منصور نے کہا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمے داران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، بھارتی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، ایسے کئی واقعات کے باوجود بھارت خود کو مظلوم سمجھتا ہے۔

اٹارنی جنرل انور منصور نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔انھوں نے کہا کہ دو ہزار سے زائد معصوم کشمیری پیلٹ گنز کی وجہ سے بینائی سے محروم ہو گئے، کپواڑہ میں چار بھارتی فوجیوں نے 23کشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بھارتی کورٹ آف انکوائری نے ان فوجیوں کے خلاف شواہد نہ ہونے کا کہ کر انھیں بری کر دیا۔اٹارنی جنرل نے بھارتی عدالتی نظام میں خامیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتی نظام میں خامیوں کی بیسیوں مثالیں موجود ہیں جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے 72 افراد کو کم شواہد کی بنا پر بری کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیو کے خلاف جاسوسی کے قابل ذکر ثبوت موجود ہیں، پاکستان میں کسی بھی عدالت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کا مؤثر نظام ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 2008 کے معاہدے کے تحت قونصلر رسائی نہ دینے کی وجوہات ہیں، کلبھوشن کو وکیل مقرر کرنے کا موقع دیا لیکن اس نے ان ہاؤس آفیسر کی خدمات کو ترجیح دی۔انور منصور نے کہا کہ بھارت ایسا ریلیف مانگ رہا ہے جو یہ عدالت دے نہیں سکتی، کلبھوشن جادیو کے خلاف پولیس کے پاس باقاعدہ ایف آئی آر درج ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت کا کلبھوشن جادیو کیس میں ریلیف کا مطالبہ مسترد کیا جائے۔بھارت نے کلبھوشن یادیوکے پاسپورٹ کے حوالے سے جواب نہیں دیا۔پاکستان کے جواب الجواب دلائل کے بعد عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت مکمل ہو گئی، جمعرات کو پاکستانی وکلا نے مزید دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاجس کی تاریخ کا اعلان فریقین کی مشاورت سے کیاجائیگا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہوئی تو کیس کے مزید حقائق فریقین سے طلب کیے جا سکتے ہیں۔عدالت کی جانب سے مئی یاجون 2019میں کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In