8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
یوم پاکستان: مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، مہاتیر، صدر، وزیراعظم کی شرکت

یوم پاکستان: مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، مہاتیر، صدر، وزیراعظم کی شرکت

24/03/2019
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ نیوز) یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب، پریڈ کے آغاز پر تینوں مسلح افواج پر مشتمل دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل طفر محمود عباسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔ آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی پروٹوکول کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی۔

معزز شخصیات کی آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان سلامی کے چبوترے پر پہنچے، وزیراعظم نے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے مصافہ کیا۔ وزیراعظم کی آمد کے بعد ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی، ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان سے مصافہ کیا۔

صدرمملکت پاکستان عارف علوی صدارتی بگھی پر پریڈ گراؤنڈ پہنچے، ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ صدر عارف علوی نے وزیر دفاع پرویز خٹک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور معزز مہمانوں سے مصافحہ کیا جس کے بعد انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر، شوبز ستارے، گلوکار اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران، غیر ملکی سفیر بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود رہے۔

اسلام آباد کی فضاؤں میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر کی دھاک نے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا، کوبرا، ایم آئی 17 اور پوما ہیلی کاپٹرز بھی پریڈ کا حصہ رہے، ترکی اور چینی طیاروں نے بھی شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔ بحرین، سری لنکا، سعودی عرب، آذربائیجان کے پیرا ٹروپرز نے فری فال میں اپنی مہارت دکھائی۔

دشمن کے سینے کو چیرتے الخالد اور الضرار ٹینک بھی پریڈ میں توجہ کا مرکز بنے رہے، غوری، شاہین ون، تھری، نصر اور بابر کروز میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی، براق اور شہپر ڈرون نے بھی اونچی اڑان بھری۔

یوم پاکستان پریڈ میں ملکی ثقافت کے رنگ چھا گئے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے فلوٹس مرکز نگاہ رہے، روایتی دھنوں پر رقص اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہوتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کو دہشتگردی جیسے چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان مضبوط اور پر امن ایٹمی طاقت ہے، بھارت کو حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا، پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے، لڑائی پر یقین نہیں رکھتے، بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا، بہتر حکمت عملی سے بھارت کو موثر اور فوری جواب دیا، جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، پاکستان پر امن بقائے باہمی کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا خطے کو امن کی ضرورت ہے، جنگ کی نہیں، تلخیوں کو ختم کر کے خطے میں خوشحالی کے خواہاں ہیں، ہم پر امن قوم ہیں اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔ انہوں نے کہا دہشتگردی دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، افغانستان میں امن پاکستان میں دائمی امن کیلئے ناگزیر ہے، افغانستان کے عوام طویل جنگ سے نجات چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں یوم پاکستان کو ملکی تاریخ کا عظیم دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا، پاکستان اپنے دفاع میں ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے، آج کے دن ہمیں مقبوضہ وادی کے اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In