ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی ایک تصویر نے بحث چھیڑ دی ہے اور لوگ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ سابق مس ورلڈ دوبارہ حاملہ ہیں۔ایشوریہ رائے بچن اپنے شوہر کے ساتھ بھارت کی ساحلی ریاست گووا میں چھٹیاں منارہی ہیں جہاں سے ان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس تصویر میں ایشوریہ رائے کو اپنے شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر دیکھا جاسکتا ہے۔یہ تصویر منظر عام پر آئی تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ ایشوریہ رائے دوبارہ حاملہ ہوگئی ہیں کیونکہ اس تصویر میں ان کا وزن تھوڑا سا بڑھا ہوا نظر آرہا ہے۔انڈین میڈیا پر بھی ایشوریہ رائے کے حوالے سے بحث چل رہی ہے تاہم اس بارے میں اداکارہ یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ 45 سالہ سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے 2007 میں بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن سے شادی کی تھی۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے ہاں 2011 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ارادھیا بچن رکھا گیا ۔
Aishwarya Rai Bachchan and @juniorbachchan at Benaulim Beach yesterday as captured by Santosh Mirajkar for The Goan Everyday #Bollywood #Goa #beaches #ItsBetterInGoa #bollywoodstars #actors #news #BestNewspaper #HoliHai #Holi #HoliHoliday #Holi2019 pic.twitter.com/Da0mK0uMcc
— The Goan Everyday (@thegoaneveryday) March 21, 2019






