8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, دسمبر 14, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں

کلبھوشن یادیو کیس: عالمی عدالت انصاف فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

05/07/2019
0 0
0
شئیرز
7
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

دی ہیگ: (سچ نیوز) عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے سے متعلق تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 17 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ فیصلہ شام سات بجے آئے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور را کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔

اس کے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے بھارتی جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

بعد ازاں اپریل 2018ء میں کلبھوشن یادیو کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس کے بعد فوجی عدالت نے بھارت جاسوس کو ملک میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

گزشتہ سال مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کر دی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا، اس کے بعد دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے خط لکھ کر پاکستان اور بھارت دونوں کو فیصلے کی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

پاکستان پرامید ہے کہ فیصلے میں اس کی فتح ہو گی کیونکہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے چھ سوالات میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔

کلبھوشن یادیو کے پاس حسین مبارک پٹیل کے پاسپورٹ پر بھارت نے خاموشی اختیار کر لی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ریٹائرڈ افسر قرار دینے والا بھارت اس کی ریٹائرمنٹ کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا۔

بھارت نے الزام لگایا کہ کلبھوشن یادیو کو ایران سے اغوا کیا گیا، مگر اس کا ایک بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔

پاکستان کے اس سوال کا بھی جواب نہ دیا جا سکا کہ قونصلر رسائی کے 2008ء کے معاہدہ کا اطلاق نیشنل سیکورٹی کے معاملات کیسے ہو سکتا ہے؟

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد عالمی عدالت کا فیصلہ سننے کیلئے جولائی کے تیسرے ہفتے میں دی ہیگ روانہ ہوگا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In