نیویارک(سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنی خیبرپختونخوا میں گزشتہ حکومت کے دوران ہی ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ کیا اور اب پورے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد بھی شجرکاری مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو پوری دنیا میں آگے بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اگر دنیا میں ایک ٹریلین درخت لگا دیئے جائیں تو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا میں جتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہو رہی ہے اس کا ایک تہائی انڈسٹری اور درختوں کے بڑے پیمانے پر کٹاﺅ کی وجہ سے فضاءمیں شامل ہو رہا ہے۔سائنسدانوں نے ’گوگل ارتھ‘کے ذریعے پوری زمین کا جائزہ بھی لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ شہروں او رزرعی زمینوں کو متاثر کیے بغیر زمین پر اتنی جگہ ہے کہ ایک ٹریلین سے زائد درخت لگائے جا سکتے ہیں۔ تحقیق کار تھامس کروتھر کا کہنا تھا کہ ”اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کا جو سب سے سستا اور قابل عمل حل ہے وہ شجرکاری ہے۔ اگر ہم ایک ٹریلین درخت لگا دیں تو فضاءمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرکے موسم کو مزید گرم ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔“