نئی دلی (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کیے جانے پر بھارت نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ سے ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ ہم نے امریکی صدر کے میڈیا کے سامنے یہ ریمارکس دیکھے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کی درخواست پر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔‘رویش کمار نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے امریکی صدر کو اس قسم کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ۔ ہمیشہ سے ہی انڈیا کا موقف رہا ہے کہ اس کے پاکستان کے ساتھ مسائل صرف اور صرف باہمی بات چیت سے ہی حل ہوں گے۔ انہوں نے شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین تمام معاملات باہمی مذاکرات سے ہی حل ہوں گے۔
We have seen @POTUS‘s remarks to the press that he is ready to mediate, if requested by India & Pakistan, on Kashmir issue. No such request has been made by PM @narendramodi to US President. It has been India’s consistent position…1/2
— Raveesh Kumar (@MEAIndia) July 22, 2019
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے انہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔