لیون: (سچ نیوز) انٹرپول نے معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بھارت کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔
بھارتی حکومت نے انٹرپول کو تین بار ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استعداد کی تھی، مگر انٹرپول نے ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بنیاد پر اپنے تمام دفاتر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متعلق معلومات ضائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق معروف اسلامی سکالر کیخلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے۔