شیخوپورہ: (سچ نیوز) شیخوپورہ میں فیروز وٹواں کے قریب ٹرک، کار اور رکشا میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر فیروز وٹواں کے قریب فیصل آباد کی طرف سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے آگے جاتے ہوئے رکشا اور کار کو ٹکر مار دی۔
رکشا میں سوار ایک 7 سالہ بچی، 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔