کابل (سچ نیوز) قوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے دوران نیٹو اور افغان فورسز نے عسکریت پسندوں کی نسبت زیادہ عام شہریوں کو ہلاک کیا ہے ۔جرمن نیویز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رواں برس اب تک نیٹو اور افغان فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد اس سے زائد ہے جو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے۔اقوام متحدہ نے اس صورتحال کوچونکا دینے والی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں نیٹو اور افغان فورسز کے ہاتھوں مجموعی طور پر 717 عام شہری ہلاک ہوئے۔ بالکل اسی عرصے کے دوران طالبان اور داعش نے 531 شہری قتل کئے ۔