کراچی (سچ نیوز) اداکارہ وینا ملک نے ماہرہ خان کو ’لنڈے کی سپر سٹار‘ قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کو چڑھتے سورج کا پجاری کہا ہے جو ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔فردوس جمال کی جانب سے ماہرہ خان کو بڑی عمر کی اداکارہ قرار دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر جو ہنگامہ جاری ہے اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب ہم ٹی وی کی مالکن مومنہ درید نے فردوس جمال کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ فردوس جمال کے ریمارکس کے بعد لوگ ماہرہ خان کو سپورٹ کر رہے تھے لیکن مومنہ درید کے فیصلے کے بعد لوگوں نے فردوس جمال کی حمایت میں بولنا شروع کردیا، ایسے میں وینا ملک نے بھی روایتی انداز میں اپنے خیالات سوشل میڈیا پر پیش کیے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شوبز انڈسٹری کے صرف چند لوگ ہی فردوس جمال کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ چڑھتے سورج کی پوجا اور مومنہ درید کی جانب سے پابندی کے ڈر کو قرار دیا ۔ وینا ملک نے کہا کہ اس سارے تنازعے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چپ رہو اور پسندیدہ لوگوں کی حمایت کرو نہیں تو آپ کو لات مار کر نکال دیا جائے گا ، یہ انتہائی شرمناک ہے۔
Sad to see whats happening around.Only couple of ppl frm the industry suporting FJ.
چڑھتے سورج کی پوجا اور مومنہ درید سے بین ہونے کا ڈر۔۔۔۔حد ہے۔
What precedent this whole fiasco has set?Stay silent & support the favourites, else you will be kickout. Shameful #supportfirdousjamal— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 1, 2019
وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں کہا’ بہت ہوگیا تماشہ، فردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کون سی قیامت آگئی ہے، لنڈے کے سپر سٹار۔‘
بہت ھوگیا تماشہ۔۔۔۔!!!
فردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہ دیا تو کونسی قیامت آگئ ھے۔۔۔ !!!
لنڈے کے سپرسٹار😂😂😂— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 1, 2019