نئی دہلی (سچ نیوز )بھارت کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر چین کا سخت رد عمل کام کر گیا ،بھارت کی دوڑیں لگوا دیں ،بھارت غیر آئینی اقدام کر کے پھنس گیا،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر چین پہنچ گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ چین میں جموں و کشمیر کے معاملے پر وضاحتیں پیش کریں گے ۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کے معاملے پر بھی دنیا کو جواب دینا ہو گا ۔چین کی پاکستان کی حمایت پر بھی بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے ۔