۔ ۔ گوہر نایاب۔ ۔
کون جانتا تھا کہ گوجرانوالہ کے گائوں چڈیالہ نزد موڑ ایمن آباد کی دھرتی پہ ایک ایسا گوہر نایاب جنم لے گا جو پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں بلندیوں کی شہرت حاصل کر لے گا جس سے ملنے کے لیے لوگ بے چین ہوں گے اصغر علی پہلوان رحمانی ملک پاکستان ہی نہی دنیا بھر میں اپنا مقام خود رکھتے ہیں آپ کا جنم ملک پاکستان کی ایسی برادری میں ہوا جس کے لوگ بڑے محنتی،ایماندار اور بہادر ہیں اصغر پہلوان رحمانی کسی تعارف کے محتاج نہیں رحمانی برادری کے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں آپ بچپن سے ہی بڑےمحنتی، دلیر اور بہادر تھے اور دیسی کھیل نیزہ بازی کشتی، اور کبڈی میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے اور اس شوق کی وجہ سے آپ نےنیزہ بازی کشتی اور کبڈی کیھلنا شروع کر دی اور بہت ہی کم عرصہ میں آپ کبڈی اور کشتی کے مایا ناز کھلاڑی بن گئے اور اپنے وقت کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو چت کیا اور اللہ کے فضل سے پروفشنل کشتی،کبڈی اور نیزہ بازی میں ہار آپ کا مقدر نہی بنی آپ نہایت ہی ملنساز عاجزی والے انسان ہیں آپ سے ملاقات کا شرف ہوا آپ کی محبت پیار مثالی تھا رحمانی برادری میں جنم لینے والے اصغرپہلوان رحمانی ان کی پنجابی شاعری نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا حال ہی میں ان کتاب صفتاں رب رسول دیاں نے دھوم مچادی اور آپ کی شاعری نے ثابت کیا کہ آپ ایک عاشق رسول انسان بھی ہیں اس کتاب کے تمام کلاموں کو خود گا کر ایک اچھےصوفی گلوکار ہونے کا ثبوت بھی دیا۔ پنجابی کلچر کی کھیلوں کو چار چاند لگانے کے لیے اصل مزا پنجابی کمنٹری کا ہوتا جب پنجابی کمنٹری ہوتی ہے تو کبڈی اور کشتی کے مقابلوں میں جان آ جاتی ہے گوہر نایاب رحمانی برادری کے دلوں کی دھڑکن ہیں اصغر پہلوان رحمانی کی پنجابی کمنٹری میں دنیا بھر میں اس کا کوئی ثانی نہی ہے یاد رہےپنجابی کھیلوں کی کمنٹری کی بنیاد اسی شخصیت نے رکھی اور دنیا بھرکے مجودہ تمام کمنٹیٹرآپکو استاد جی کہتے ہیں ان کا ایک گایا ہویا کشتی پے گانا میں گھبرو پت پنجاب دا مینوں جانے کل جہان آج کل انڈیا اور پاکستان کے ہر کشتی دنگل میں پہلوانوں کے خون کو گرم کرنے کا کام کرتا ہے یاد رہے اس طرح کا گانا پاکستان اور انڈیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے گایا ہے جس میں کشتی کے دائو پیچوں کاذکر ہے ۔ رحمانی برادری کے لاکھوں نوجوان آپکو دیکھ کر کھل کر اپنے نام کے ساتھ رحمانی لکھوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ آپ پنجابی کلچر کے پرموٹر ہونے کی وجہ سے ملک پاکستان کے علاوہ انڈیا،لندن، اسٹیریالیہ، امریکہ اور کینڈا کے ساتھ ساتھ دنیابھر میں آپ کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ہمیں فخر ہے آپ اپنے نام کے ساتھ رحمانی لکھتے ہیں کھیل کے علاوہ بھی آپ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں آپ ایسے گوہر نایاب ہیں جو ایک وقت میں سپورٹس مین، سپورٹس کمنٹیٹر، پنجابی کلچر پرموٹر، ریڈیو جوکی، ٹی وی اینکر، ،اسٹیج سیکرٹری ،صحافی، لوک گلوکار، صوفی سنگر، نعت خواں اور شاعر کے علاوہ بہترین سوشل ورکر ہیں جس کی وجہ سے ادارہ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے آپکو 2018 سونے کے تمغے سے نوازہ گیا اور 2019میں نمبر ون سوشل ورکر ایوارڈ آپکا مقدر بنا آپ کا مشن اب صرف فلاحی کام اور غریب لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے آپ نے ہمیشہ اپنی برادری کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کی طرف لگایا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رحمانی ترانے اور رحمانی جگنی لکھی اور گائی جن کو سن کر رحمانیوں کے سر فخر سے اونچے ہو جاتے ہیں
رحمانی ویلفیر ٹرسٹ پاکستان ایک ایسا فلاحی ادراہ ہے جس میں ملک پاکستان کی غریب عوام مستفید
ہو رہی ہے ہر روز ہزاروں لوگ صاف پانی پی رہے ہیں، سینکڑوں بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، فری ڈسپنسریوں سے مفت ادویات مل رہی ہیں فری دستر خواں سے ہزاروں غریب مزدور فری کھانا کھا رہے ہیں آپ رحمانی ویلفیر ٹرسٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پہ فائز ہیں آپ ادارہ رحمانی ویلفیر ٹرسٹ پاکستان کی بنیاد رکھنے والے چند لوگوں میں سے ایک ہیں اور آپ کی محبت پیار کی وجہ سے رحمانی ویلفیر ٹرسٹ پاکستان رحمانی برادری کے لوگوں کے علاوہ ملک پاکستان کی غریب عوام کو ہر طرح کی سہولیات دے رہے ہیں جس میں صحت تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات نمایاں ہیں اصغر پہلوان رحمانی اپنی برادری ہی نہی ملک پاکستان کے ایسے گوہر نایاب ہیں جو کسی نعمت سے کم نہی
اللہ ایسے گوہر نایاب کا سایہ تا دیر رکھے اور ان کو تندرستی اور صحتیابی سے نوازے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔