لاہور (سچ نیوز)سابق وزیر خارجہ خورشید قصور ی نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دہشت گرد ی پر بات ہوگی لیکن ہم اس پربھی بات کریں گے دہشت گردی ہمار ے خلاف بھی ہو رہی ہے ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہاہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی پر بات ہوگی، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے لیکن دہشت گردی ہمارے خلاف بھی تو ہورہی ہے اور ہم اس پر بھی بات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو دہشت گردی پر بات کرنے سے نہیں گھبرانا چاہئے ۔ اگر امریکہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی بات کرتاہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے رشتہ دار پاکستان آئے تھے لیکن یہ اس وقت آئے جب امریکہ نے وہاں بمباری کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اس سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ امریکن میڈیا اور تھنک ٹینکس میں جانا چاہئے اور اپنا موقف پیش کرنا چاہئے۔