نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی شہر ممبئی میں بھی ہونیوالی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کیوجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں،سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ٹرین سروس متاثر ہوئی،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں ۔