لاہور (سچ نیوز ) پنجاب پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 3 ہزار 800 ملزمان کو حراست میں لے لیا، مزید شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صرف لاہور سے حراست میں لئے گئے ملزمان کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ رات بھی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں میں پولیس کی خصوصی ٹیموں نے چھاپے مارے۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا تاہم مرد پولیس اہلکاروں کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ملزم خواتین کو حراست میں رکھنے کیلئے صرف خواتین تھانوں کا استعمال ہی کیا جائےگا۔






