کراچی (ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک نے حکومت کی جانب سے 2023 میں لیے گئے قرض کی تفصیلات جاری کردیں
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے مالی سال 2023 میں 13 ہزار 7 ارب روپے قرض لیا ہے، مالی سال 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 60 ہزار 839 ارب روپے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مالی سال 2023 کے اختتام پر حکومت کا مقامی قرض 38 ہزار 808 ارب روپے ہے جب کہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 30 ارب روپے ہے۔





