کیف (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے شہر چرنی ہیو پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق روسی میزائل حملے میں ایک یونیورسٹی اور تھیٹر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ میزائل کی زد میں آنیوالے افراد مذہبی تعطیل منانے کے لیے چرچ جا رہے تھے، زخمیوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔
بی بی سی کے مطابق یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں تباہ شدہ کاریں اور چوک ملبے سے بھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ایک لاش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔چرنی ہیو بیلاروس کی سرحد کے قریب واقع ایک شہر ہے جس کا روس نے حملے کے آغاز میں محاصرہ کر لیا تھا۔





