اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے وفد نے حکومت پاکستا ن کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا جائزہ لینے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مزید ٹھوس اقدامات کا مشورہ دیدیا ہے،آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی تجویز بھی دی ہے۔آئی ایم ایف وفد نے اب تک مذاکرات کے دو ادوار کے حوالے سے تیاری کی،مذاکرات میں پاکستانی حکام سے ملاقات میں نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ اور ضمنی بجٹ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پیک معاہدے کی تفصیلات بھی مانگی گئیں،آئی ایم ایف مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پیر کو ہو گا، گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر سے وفد سے الگ الگ ملاقات کریں گے،انٹرنیشل مانیٹری فنڈ کا وفد ریونیو، نجکاری کمیشن، وزارت تجارت اور منصوبہ بندی حکام سے بھی ملاقاتیں کریگا، اس کے علاوہ سرمایہ کاری بورڈ اور ایس ای سی پی سے بھی ملاقاتیں ہونگی،آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ یہ مذاکرات 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف نےمعاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو بجلی، گیس مہنگی کرنے کی تجویز دیدی
آئی ایم ایف نےمعاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو بجلی، گیس مہنگی کرنے کی تجویز دیدی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023