واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدرنے سعودی عرب، جنوبی کوریا اور جاپان کو فوجی امداد دینے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واشگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ نئے نافٹا معاہدے کا اعلان کیا اور کہاکہ اب کوئی ملک تجارت میں واشنگٹن سے زیادتی نہیں کرے گا۔ میکسیکو اور کینیڈا اب امریکی ڈیری مصنوعات و زرعی مصنوعات خریدیں گے جس سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم ٹیکس لگانے کے بادشاہ ہیں۔ نریندر مودی نے امریکی موٹرسائیکلوں پر100 فیصد ٹیکس لگایا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں لیکن ہم نے بھارت کو مجبور کردیاہے کہ وہ ٹیکس کم کرے۔ مودی نے ٹیلیفون کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکی موٹرسائیکلوں پر ٹیکس کم کریں گے۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہاکہ امیر ممالک سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کو فوجی امداد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا کو فوجی امداد دینے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا کو فوجی امداد دینے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023