8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
شیخ رشید عوام کو غلط بیانی سے گمراہ کرنے کے بجائے عملی کام کر کے دکھائیں،عمران خان نے میرے مقابلے میں ایک اور اے ٹی ایم مشین کو ٹکٹ دے دیا :خواجہ سعد رفیق

شیخ رشید عوام کو غلط بیانی سے گمراہ کرنے کے بجائے عملی کام کر کے دکھائیں،عمران خان نے میرے مقابلے میں ایک اور اے ٹی ایم مشین کو ٹکٹ دے دیا :خواجہ سعد رفیق

شیخ رشید عوام کو غلط بیانی سے گمراہ کرنے کے بجائے عملی کام کر کے دکھائیں،عمران خان نے میرے مقابلے میں ایک اور اے ٹی ایم مشین کو ٹکٹ دے دیا :خواجہ سعد رفیق

16/09/2018
0 0
0
شئیرز
13
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر عوام کو غلط بیانی سے گمراہ کرنے کے بجائے عملی کام کر کے دکھائیں،65 سال سے زائد عمر کے افراد کے ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت ان کے دور میں شروع کی گئی، موجودہ وزیر اس کا جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں،جھوٹ پکڑا جاتا ہے کیونکہ جھوٹ کی لمبی عمر نہیں ہوتی،ضمنی انتخاب میں عمران خان نے میرے مقابلے میں ایک اور اے ٹی ایم مشین کو ٹکٹ دے دیا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئی ٹرینیں چلانا اتنا آسان نہیں جتنا شیخ رشید بتا رہے ہیں،جس ٹریک پر نئی ٹرین چلانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بھی میرے دور میں ہی بنایا گیا تھا اور اسے بولان میل کے لیے تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا مالی خسارہ کسی صورت دو سے تین سال میں کم نہیں کیا جا سکتا بلکہ دو نئی ٹرینیں چلانے کا مطلب اس خسارے میں کروڑوں کا اضافہ کرنا ہے،قومیں ایک رات میں بنتی ہیں اور نہ ہی ملک اس طرح آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی اَپ گریڈیشن میرے دور میں ہوئی ،اب جس شخص کو ریلوے میں بٹھا دیا گیا ہے وہ سگار پینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتا ،ریلوے افسر اس سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کا سلیکٹیڈ وزیر اعظم کہتا تھا کہ میں نوجوانوں کو آگے لاؤں گا لیکن اب آتے ہی انہوں نے لوگوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا ہے ،منی بجٹ لارہے ہیں جس میں غریبوں پر مہنگائی کا طوفان مسلط کیا جا رہا ہے ،ان کے قول و فعل میں تضاد ہے ، اب ضمنی انتخاب میں بھی انہوں نے میرے مقابلے میں ایک اے ٹی ایم مشین کو ٹکٹ دیا ہے،سیاسی آدمی کو باتیں نہیں قوم کو ڈیلیور کرنا چاہئے ،ضمنی انتخاب میں میرے مقابلے میں جس شخص کو تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا ہے وہ اسی حلقے سے دو بار قومی اسمبلی کا منتخب ہوا ،وہ بتائے اس نے حلقے کی عوام کے لئے کیا کام کیا ہے؟تین مہینے پہلے یہ شخص(ہمایوں اختر خان )ہماری پارٹی میں تھا ،ہم نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد عدالت نے سابق وزیر ریلوے کو آڈٹ رپورٹ پر ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In