تبلیسی(سچ نیوز)جارجیا کے حکام نے منی لانڈرنگ کے شبے میں ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر سیل کردیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر ایرانی رجیم کے لیے منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا کے حکام کا کہنا تھا کہ دارالحکومت تبلیسی میں ایرانی کرنسی ایکسچینج کے 12 مراکز بند کردیے گئے ۔ انسداد منی لانڈرنگ پولیس نے ایرانی ایکسچینج دفاتر پر چھاپے مارے اور وہاں سے اہم ریکارڈ قبضے میں لینے کے بعد دفاتر تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔جارجیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انسداد کرپشن اور انسداد دہشت گردی کے حکام کے اشتراک سے کی گئی کارروائی میں ایرانی کرنسی ایکسچینج کے متعدد مراکز کو سیل کیا گیا ہے۔ ان مراکز پر ایران کو غیرقانونی طورپر رقوم کی ترسیل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
منی لانڈرنگ کے الزام میں جارجیا میں ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر سیل
منی لانڈرنگ کے الزام میں جارجیا میں ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر سیل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023