نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد وجود میں آنے والا ملک دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے،یہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور اس کے منصوبوں کو ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پلوامہ حملے کے قصور وار چاہے جتنا بھی چھپ لیں ،اس گناہ کی سخت ترین سزا انہیں ضرور ملے گی۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے میں مارے جانے والے فوجی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے قصوروار چاہے جتنا بھی چھپ جائیں، ان کو اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی،بھارتی عوام سے کام لیں اور اپنے فوجی جوانوں پر یقین رکھیں ،بھارتی سرکار نے ہندوستانی فوج کو اجازت دے دی ہے پلوامہ کے قصورواروں کو کیسے، کہاں، کب، کونسی اور کس طرح کی سزا دی جائے گی؟اس کا تعین ہمارے جوان کریں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد جو ایک ملک وجود میں آیا، دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے،یہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اس کے منصوبوں کو ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ فوجیوں، خاص کر سینٹرل ریزرو پولیس فوس میں جو غصہ ہے، اس سے بھی ملک بخوبی واقف ہے، اس لئے حٖفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے،دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں نے جو گناہ کیا ہے وہ چاہے جتنا چھپنے کی کوشش کریں، انہیں سزا ضرور ملے گی اور ہم حملے میں مارے جانے والے جوانوں کے خون کے ایک ایک قطرے کی قیمت وصول کریں گے ۔
نریندر مودی جوش میں ہوش کھو بیٹھے ،پاکستان کے خلاف پھر ایسی زبان استعمال کرنے لگے کہ سن کر ہی پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگے گا
نریندر مودی جوش میں ہوش کھو بیٹھے ،پاکستان کے خلاف پھر ایسی زبان استعمال کرنے لگے کہ سن کر ہی پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگے گا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023