8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, اپریل 26, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران نیب کو مطمئن نہ کر سکے

پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران نیب کو مطمئن نہ کر سکے

17/10/2018
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور:( روزنامہ سچ )  خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کیس میں نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے، سعدرفیق اور سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ ٹیم نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق سے پیراگون اور آشیانہ اقبال سے متعلق متعدد سوالات کیے لیکن دونوں بھائی کئی سوالات کے جوابات ہی نہ دے سکے۔

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں طلب کیا تھا۔

اس سے قبل خواجہ برادران 3 بار نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ خواجہ برادران کی جانب سے نیب سوالنامے کا جواب بھی جمع کرایا جا چکا ہے۔ خواجہ برادران سے 18 سوالات کے جواب پوچھے جا رہے ہیں۔ خواجہ برادران پر پیراگون سٹی کے ذریعے آشیانہ اقبال سے فوائد لینے کا بھی الزام ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نیب کو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو چوبیس اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر عبوری فیصلہ دیتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور
نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری اور کیسز کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی۔

خواجہ برادران کے وکلا نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب لوگوں کو انکوائری کے لئے بلاتا ہے اور اپنے آفس میں گرفتار کر لیتا ہے۔ بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب میں کیس کیا ہے؟ خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ نیب میں پیراگون سٹی کے حوالے سے انکوائری چل رہی ہے۔ 16 اکتوبر کو نیب نے خواجہ برادران کو طلب کر رکھا ہے۔

دوران سماعت وکلا نے بتایا کہ نیب انکوائری میں خواجہ برادران مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ نیب نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا ہے۔ درخواستگزار وکلا نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب کی جانب سے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

وکلا نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو خواجہ برادران کی ممکنہ گرفتاری سے روکے۔ وکلا نے مزید استدعا کی کہ عدالت نیب کو وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواستگزار وکلا کے دلائل سن کر 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض خواجہ برادران کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور نیب سے جواب مانگ لیا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In