8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, اپریل 26, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

22/09/2018
0 0
0
شئیرز
9
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم فخر پہلے ہی اوور بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے پاکستانی اننگز کو استحکام فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 154 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ امام الحق 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی 66 رنز بناکر جلد آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث سہیل بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔ کپتان سرفراز احمد 8، آصف علی 7 اور محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ پر تجربہ کار شعیب ملک چٹان کی طرح کھڑے رہے۔

پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔ پہلی بال مس کرنے کے بعد شعیب ملک نے اگلی گیند پر پہلے چھکا اور پھر چوکا لگاکر پاکستان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار کروایا۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو جبکہ گلبدین نائب نے ایک پاکستانی کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مڈل آرڈر بلے باز حشمت اللہ شاہدی کے 97 رنز کی بدولت اپنی اننگز میں 257 رنز بنائے۔ پاکستان کے ابتدائی گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سست آغاز فراہم کیا اور 31 رنز پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔

اس موقع پر حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 63 رنز کی شراکت فراہم کی۔ رحمت شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں اصغر افغان اور حشمت اللہ شاہدی کے درمیان شاندار 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی بدولت افغانستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ اصغر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم حشمت اللہ کی جانب سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔ دیگر افغان بلے بازوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کے خلاف گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس لگائے۔حشمت اللہ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی فیلڈرز نے بھی افغانستان ٹیم کی بھرپور مدد کرتے ہوئے چار آسان کیچ ڈراپ کردیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر، فہیم اشرف اور شاداب خان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل اور محمد نواز کو کھلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹورنامنٹ سے قبل 2 ون ڈے انٹرنیشنل ہوچکے ہیں، دونوں ہی پاکستان نے جیتے ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم نے اپنے اسپنرز راشد خان، مجیب اور محمد نبی کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دوسری جانب سپر فور مرحلے کے ایک اور میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ شیکر دھون نے 40 رنز بنائے اور مہندرا سنگھ دھونی نے بھی 33 رنز اسکور کیے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In